• news

سینٹ اجلاس آج‘ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار پر بحث کا امکان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آج سے  شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مسئلہ ایجنڈے پر سرفہرست ہے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹ کے اجلاس میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کے بارے میں بھی بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی طرف سے اس بحث کو اجلاس میں زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سینٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن