جیل انتظامیہ سہولتیں فراہم کر رہی ہے نہ عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہے ، شکیل آفریدی کا وکیل کو خط
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر شکیل آفریدی نے سنٹرل جیل پشاور سے اپنے وکیل کو خط لکھا ہے نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ جیل انتظامیہ نے مجھے بی کلاس میں نہیں رکھا میرے کیس میں کیا پیشرفت ہو رہی ہے اس سے بھی بے خبر رکھا جا رہا ہے، رشتے داروں سے ملاقات پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ شکیل آفریدی نے خط میں لکھا ہے کہ شاید وہ پہلا پاکستانی ہے جسے اپنے وکیل سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔