دفاع پاکستان کارواں کی جھلکیاں
O …بھارت، امریکہ کا ایک علاج الجہاد کے نعرے
O …دیوار برہمن اور کشمیریوں کی تقسیم نامنظور
O …کنٹرول لائن کی جانب مارچ کیا جائے، سردار عتیق
لاہور (سید عدنان فاروق) ٭… دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے امریکی ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اعلان کے خلاف نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک دفاع پاکستان کارواں میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا۔٭… دفاع پاکستان کارواں کے شرکاء وقفے وقفے سے بھارت اور امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور بھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا جیسے نعرے لگاتے رہے۔٭… دفاع پاکستان کارواںکا آغاز دوپہرڈیڑھ بجے نیلا گنبد سے ہوا جس کے اختتام پر مسجد شہداء مال روڈ پر بڑا جلسہ عام ہوا۔٭… انارکلی، مال روڈ اور ہال روڈ کے تاجروں کی طرف نے کارواں کے شرکاء سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ تاجر حضرات بڑی تعداد میں دفاع پاکستان کارواں اور جلسہ عام میں بھی شریک ہوئے۔ تاجروں کی طرف سے خیر مقدمی بینرز بھی لگائے گئے تھے۔ ٭…کارواںکے چاروں طرف جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے، پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی سول کپڑوں میں موقع پر موجود رہے۔ ٭… شرکاء نے نماز ظہر اور عصر ناصرباغ اور مسجد شہداء مال روڈ میں ادا کیں جبکہ مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمن خلیل اور مولانا محمد عاصم مخدوم نے سٹیج پر نماز اداکی۔ ٭… شرکاء کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میںپلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے دیوار برہمن نامنظور، نامنظور، بند کرو‘ بند کرو نیٹو سپلائی بند کرو، پاکستانی حدود میں گھسنے والے ڈرون طیارے مار گرائے جائیں، امریکی ڈرون طیارے فضا میں برستی موت ہیں اور دیوار برہمن کی تعمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی ہے‘ جیسی تحریریں درج تھیں جگہ جگہ سے پیدل اور موٹر سائیکل سوار نوجوان دفاع پاکستان کارواں میں شامل ہوتے رہے۔٭… شرکاء کی جانب سے حافظ محمد سعید اور دیگر قائدین اظہار یکجہتی کے لئے قائدین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ مسجد شہداء کے سامنے فلاح انسانیت فائونڈیشن نے میڈیکل کیمپ لگایا۔ ٭… سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ عام میں قائدین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے دیوار برہمن کی تعمیر روکنے کے لئے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیا جائے اور وہاں جلسے کئے جائیں۔٭… سردار عتیق احمد نے کارواں کے شرکاء سے حافظ محمد سعید قدم بڑھائو اللہ تمہارے ساتھ ہے کے زوردارنعرے لگوائے۔ انہوں نے کہاکہ جلسہ میں موجود لاکھوں افراد ڈرون حملے اور نیٹو سپلائی روکنے کی طرح کشمیر کی آزادی کیلئے بھی پر عزم ہیں۔ ٭… متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ نے امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٭… تحریک آزادی جموں کشمیر کے کارکنوں نے دفاع پاکستان کارواں میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ دفاع پاکستان کارواں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے فرائض جماعۃ الدعوۃ کے چار ہزار سے زائد رضاکاروں نے سرانجام دئیے۔ جماعت الدعوۃ کی جانب سے گاڑیوں پر لوہے کے راڈ فکس کرکے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے۔ ٭… دفاع پاکستان کارواں میں لاہور اور اس کے گردونواح سے جماعۃ الدعوۃ شعبہ ڈیف اینڈ ڈمب کے زیراہتمام سینکڑوں گونگے بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔ ٭… دفاع پاکستان کارواں کے موقع پر فلاح انسانیت فائونڈیشن کے امدادی رضاکار بھی ہمہ وقت متحرک نظر آئے۔ ٭… کارواں اور جلسہ عام میں جماعۃ الدعوۃ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ ٭… دفاع پاکستان کارواں کے دوران مال روڈ پر مختلف مقامات پر ہزاروں شرکاء نے دفاع پاکستان کارواں کا پرجوش استقبال کیا اور قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں، مقامی تاجروں کی طرف سے بھی کارواں کا پرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شرکاء سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ٭… دفاع پاکستان کارواں کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا کی زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ ٭… المحمدیہ سٹوڈنٹس اور المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے ہزاروں کارکنوں نے نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک نکالے جانے والے دفاع پاکستان کارواں میں شرکت کی۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے امیر انجینئر محمد حارث اور ثاقب مجید کی قیادت میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اورد ینی مدارس کے طلباء نیلا گنبد پہنچے اور دفاع پاکستان کارواں میں شریک ہوئے۔