ریما خان رواں ماہ کے آخر تک پاکستان آئیں گی
لاہور(آئی این پی) اداکارہ و ہدایت کارہ ریما خان لاہور میں مختلف تقریبات میں شرکت اور ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کیلئے رواں ماہ کے آخر تک پاکستان آئیں گی۔ ریما خان لاہور میں ایک ہفتہ قیام کرینگی جس کے دوران وہ شوکت خاتم ہسپتال کی دو تقریبات اور ایک کمرشل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے علاوہ لاہور میں اپنی فیملی اور بعد ازاں سسرالیوں سے بھی ملاقات کرینگی۔