اداکارہ نور کی طویل عرصہ بعد فلموں میں واپسی
لاہور( این این آئی) اداکارہ نور کی طویل عرصہ بعد فلموں میں واپسی ہو گئی ،ہدایتکار عدیل کلیم کی فلم ’’ عشق سمیت دو فلموں کا معاہدہ کر لیا ۔ اداکارہ نور نے اس حوالے سے کہا کہ میری بڑے عرصے سے خواہش تھی کہ میں فلموں میں اداکاری کروں اب اچھی فلموں کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور میں نے بھی دوبارہ انڈسٹری میں عملی قدم رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میںنمائش پر مستقل طور پر پابندی عائد ہونی چاہیے تاکہ پاکستانی فلمیں کامیاب ہو سکیں ۔ نور نے کہا کہ انکو متعدد بار بھارتی فلموں میںاداکاری کی پیشکش ہو چکی ہے مگر انہوں نے ہمیشہ ملکی وقار کی خاطر بھارتی فلموں میںکام کرنے سے انکار کیا ہے۔