اذان پروڈکشن کمپنی کے زیر انتظام کامیڈی ڈرامہ ’’ہمیں کیا جی‘‘ کی ریکارڈنگ 8 دسمبر سے ہو گی
لاہور(آئی این پی) اذان پروڈکشن کمپنی کے زیر انتظام کامیڈی ڈرامہ ’’ہمیں کیا جی‘‘ کی ریکارڈنگ 8 دسمبر سے ہو گی۔ ڈرامہ کی کہانی نسیم وکی نے لکھی ہے جبکہ ڈرامہ میں ارباز خان‘ امانت چن‘ طارق ٹیڈی‘ امان اللہ خان‘ افتخار ٹھاکر اور دیگر فنکار حصہ لیںگے۔