• news

ترلے منتوں سے فلموں یا ڈراموں میں کام کرنیوالی نہیں: مدیحہ شاہ

لاہور(آئی این پی) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں ترلے  منتوں سے فلموں یا ڈراموں میں کام کرنے والی نہیں‘ آج بھی مجھے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیش کش ہے مگر جب تک میرے معیار کا کام نہیں ملے گا نہیں کروں گی۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے فارغ کہنے والے عقل کے اندھے ہیں جو لوگ مجھے فارغ کہتے ہیں وہ خود فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کیلئے منتیں کرتے پھرتے ہیں مگر ایسا کرتی ہوں اور نہ ہی کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن