• news

سٹیج ڈرامہ ’’ آجا پیار کریں ‘‘میں زارا اکبر کی آئٹم پرفارمنس نے دھوم مچا دی

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ زارا اکبر نے لاہور آتے ہی کھڑاک کر دیا ، شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ آجا پیار کریں ‘‘ میں شاندار پرفارمنس سے پرستاروں سے خوب داد وصول کی ۔ زارا اکبر گزشتہ چار ماہ ے لاہور سے باہر اسٹیج ڈراموں میں مصروف تھیں اور اب انہوں نے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ ’’آ جا پیار کریں ‘‘میں اداکاری شروع کر دی۔ اس ڈرامے میں انکی آئٹم پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے ۔ اسٹیج ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آشا چوہدری ‘ پائل چوہدری‘ سونیا شہزادی‘ شازیہ بلوچ‘ امتیاز مغل ‘ افضل بوبی ‘ مختارچن ‘ دانیال مغل ‘ اکرم چن ‘ شجر عباس اور اداکار پلک شامل ہیں۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات سحر عباس اور پروڈیوسر ملک علی طارق اور ملک حسن طارق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن