قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جنوبی افریقہ سے ’’ٹکڑیوں‘‘ میں واپسی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ سیریز میں حصہ لینے کے بعد قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑی ’’ٹولیوں‘‘ میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔ کپتان مصبا ح الحق ،ناصر جمشید ،سعید اجمل ،عمر اکمل اور ویڈیو انالسٹ عثمان ہاشمی آج علی الصبح دبئی کے راستے وطن واپس پہنچیں گے،دوسری طرف قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ،اسد شفیق ،منیجر معین خان اور فاسٹ بائولر انور علی آج دبئی سے کرا چی پہنچیں گے جبکہ عمر امین ،جنید خان اور سہیل تنویر دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے ، قومی ٹیم کے چیف کوچ ڈیو واٹمور ،فیلڈ نگ کوچ جو لین فائونٹین بائولنگ کوچ محمد اکرم ،بلاول بھٹی ،عبد الرحمن ،ٹیم ڈاکٹر ڈاکٹر ریاض اور ٹرینر صبور احمدکل صبح لاہور پہنچیں گے۔