• news

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

ڈونیڈن (آئی این پی) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل منگل سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنے دورہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ڈونیڈن، دوسرا 11 سے 15 دسمبر تک ویلنگٹن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن