ٹی 20 میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: محمد حفیظ کی ایئرپورٹ پر گفتگو
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہوں میری پرفارمنس اتنی بھی بری نہیں۔ جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اچھا رہا۔ پاکستان پہلی ایشین ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقہ کو افریقہ میں ہرایا۔ امید ہے مستقبل میں بھی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہے گی۔