• news

چیف آف ایئر سٹاف پولو کپ ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے جیت لیا

لاہور(خبر نگار)  تئیسویں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2013 کے فائنل  میں پریزیڈِنٹ باڈی گارڈز نے الیون کورہیڈکوارٹرزکو  4.5   کے مقابلہ میں06 (چھ) گولوں سے شکست دی۔ ائیر مارشل عاصم سلیمان، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف(ایڈمنسٹریشن) نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ یہ ٹورنا منٹ 27 نومبر کو شروع ہوا جس میں پی اے ایف ایگل ، پی اے ایف فالکن ، فرنٹیئرکورہیڈکوارٹرز ، الیون کورہیڈکوارٹرزاور پریزیڈِنٹ باڈی گارڈز کی ٹیموں نے شرکت کی۔  فوج اور سول کے اعلٰی عہدیداران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔پہلی مرتبہ چیف آف دی ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985ء میں ہوا  اس کے بعد سے یہ پشاور پولو کلب میںہر سال با قاعدگی سے ہو رہا ہے۔  ایسے ٹورنامنٹس نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ اپنے ملک کا مثبت پہلو بھی ا جاگر کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن