جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم آج بھارت جائے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 10 ویں جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں مصر،جرمنی اور بیلجئیم کے ہمراہ پول اے میں شامل ہے ۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ چھ دسمبر کو مصر کے خلاف کھیلے گی ۔