وزیراعظم نوازشریف نے آزاد جموں کشمیر کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم میاں نوازشریف نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ اجلاس انہوں نے بحیثیت چیئرمین آزاد جموں اینڈ کشمیر کونسل مظفر آباد میں طلب کیا ہے جس کی صدارت وہ خود کرینگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر کونسل اور صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید اور وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ میں نامزد کونسل کے ارکان اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے 6منتخب ارکان شرکت کرینگے۔