مسلم لیگ (ن) سندھ نے صوبے میں نئی حلقہ بندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیدیا، پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) سندھ نے صوبے میں ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ رواں ہفتے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔ پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی۔