• news

اغوا کی بڑھتی وارداتوں پر تاجر، اساتذہ، ڈاکٹر بلوچستان چھوڑ رہے ہیں:طلال بگٹی

کوئٹہ ( این این آئی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے اپنے ایک بیان میں ممتاز معالج ڈاکٹر مناف کی رہائی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر انکی رہائی تاوان یا ذاتی اثر ورسوخ کی وجہ سے ہوئی ہے تو حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے معروف تاجر اور اساتذہ اور ڈاکٹر ہجرت کرنے پر مجبور ہیں اگر یہی حالات رہے تو بلوچستان میں نہ کوئی اچھا معالج رہے گا اور نہ ہی سٹاف تاجر اور بلوچستان مزید پسماندگی کی طرف جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ حکمران کی اولین فریضہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس میں موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ قبائلی رہنماء نواب ارباب ظاہر کا ابھی تک بازیاب نہ ہو نا افسوسناک امر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن