• news

ڈرون حملے روکنے کیلئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے: یوسف رضاگیلانی

ملتان (آن لائن) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون   حملے  روکنے کیلئے  سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے، تمام جماعتوں کو ذمہ دارانہ  اپوزیشن کا کردار ادا کرنا  چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ڈرون  حملے دہشت گردی  کیخلاف جنگ  میں کارآمد نہیں ہیں۔ ڈرون حملے بند کرنے کیلئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے اور ایران سے سبق سیکھنا چاہئے۔  ایران نے  اپنے معاملات کو سفارتکاری  کے ذریعے خوش  اسلوبی  سے  حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے  اور غریبوں کیلئے  ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن