سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات، عدالتی ٹربیونل آج سے کام شروع کریگا
اسلام آباد (ثناء نیوز) سانحہ راولپنڈی کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مامون شیخ کی سربراہی میں ٹریبونل آج سے کام شروع کر دیگا۔ شہریوں سے سانحہ کے بارے میں شواہد اور وجوہات مانگ لی گئی ہیں۔ شواہد فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سانحہ کی تحقیقات کے حوالے سے ویڈیو فوٹیجز، تصویری ثبوت سے بھی معاونت کی جا سکے گی۔ رجسٹرار تحقیقاتی ٹریبونل کے اعلان کے مطابق ٹریبونل ایسی تجاویز بھی دیگا ایسے واقعات کا تسلسل میں تدارک کیسے کیا جائے۔ تحقیقات کے حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ٹربیونل میں اپنی معروضات پیش کرنا چاہے وہ اپنے آپ کو ٹربیونل کے رجسٹرار کے پاس اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھا کر اور فوٹو کاپی مہیا کر کے رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔