ڈاکٹر مناف کو لسبیلہ میں رکھا گیا، چالاک اغوا کار پولیس کو غلط لوکیشن دکھا کر دھوکہ دیتے رہے
اوتھل (این این آئی) ذرائع نے بتایاہے کہ ڈاکٹرمناف ترین کو کوئٹہ سے اغواء کے فوری بعد لسبیلہ منتقل کردیا گیا تھا اور وہ ڈھائی ماہ سے لسبیلہ میں ہی اغوا کاروں کی تحویل میں تھے تاہم اغوا کار وں نے موبائل فون پر ڈاکٹرمناف ترین کے گھروالوں سے کبھی بھی لسبیلہ کی حدود سے بات نہیں کی۔