• news

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع، سکیورٹی سخت کردی گئی

 پرو آ( آن لائن ) ڈیرہ  اسماعیل خان  کی تحصیل پروآ میں نامعلوم  دہشت گردوں  کی اطلاع  پر پولیس نے  چیکنگ  بڑھادی ۔ ذرائع کے مطابق  اتوار کے روز خفیہ ایجنسیوں  کی معلومات پر ڈیرہ  اسماعیل خان  کی تحصیل  پروآ میں کچھ دہشت گردوں  نے پناہ لی  ہوئی ہے  کسی بناء پر پروآ کی داخلی  اور خارجی  راستوں پر پولیس  نے چیکنگ  بڑھا دی ہے اور کسی بھی  ناگہانی  صورتحال پر قابو  پانے کیلئے پولیس نے گشت میں بھی اضافہ  کردیاہے  دوسری   جانب میں چوری  اور سٹریٹ کرائم  کی وارداتوں  میں بھی پولیس  کے گشت  سے کافی کمی دیکھنے  میں آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن