• news

مسلم لیگ ( ن) سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: جھگڑا

 کراچی (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیاء کی جانب سے سندھ کے تمام صدور و جنرل سیکرٹریز کا اجلاس مسلم لیگ ہائوس کارساز میں بلا یا گیا۔ اجلاس میں عرفان مروت‘ حاجی شفیع جاموٹ‘ صورت تھیبو ‘ علی اکبر گجر‘ شاہ محمد شاہ‘ رانا احسان ‘ غلام مصطفی ‘نثار شاہ نے خطاب کیا۔ اجلاس کے دوران اقبال ظفر جھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا کہا۔ سلیم ضیاء نے کہا بلدیاتی قانون میں سقم ہے اور موجودہ بلدیاتی قانون میں پینل سسٹم کے تحت الیکشن دھاندلی کی بنیاد ہے اور اس قانون سے عام شہری کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے اعتراضات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا۔ عرفان اللہ مروت نے کہا موجودہ بلدیاتی قانون بدنیتی پرمبنی بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن