• news

نوازشریف بدامنی اور بدعنوانی کی آگ بجھانے میں کامیاب ہو جائینگے: عامر نواب

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان میں چودہ سال سے بھڑکنے والی بدامنی اور بدعنوانی کی آگ بجھا دیں گے۔ ان کے پاس دوررس تبدیلی اور تعمیر و ترقی کا روڈ میپ موجود ہے۔ ورثہ میں ملی کمزور معیشت، بیروزگاری اور بدترین دہشت گردی نومنتخب حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔ عوام کی نمائندہ قیادت نے پاکستان میں تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں انقلاب برپا کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن