• news

اولیاء کرام نے ہمیشہ توحید و سنت کا درس دیا: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اولیاء کرام نے ہمیشہ توحید و سنت کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے کھڈیاں خاص اور اس کے گرد و نواح میں تبلیغی اصلاحی جلسوں اور توحید خالص سیمینارز اور کانفرنسز سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت اور بھائی چارے کوعام کیا۔ میاں جمیل نے کہا کہ امت مسلمہ کو فروعی اختلافات اور فقہی مسائل کیلئے قرآن و حدیث سے رجوع کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی رہنمائوں کو دکانداری چمکانے کی بجائے انسانیت کی اصلاح اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر علماء کی کثیر تعداد نے میاں محمد جمیل کے مشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن