• news

شہباز شریف بھی نثار کے ساتھ کیانی سے ملے‘ طویل عسکری خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی سے ایک روز قبل چودھری نثار کے ساتھ شہباز شریف نے بھی ملاقات کی‘ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے بھی طویل عسکری خدمات پر سابق آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کیانی نے امن میں عسکری قیادت کی اعلیٰ مثال قائم کی‘ فوج اور اہم قومی معاملات میں اپنا کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن