• news
  • image

ون ڈے سیریز میں کلین سویپ نہ کرنا مصباح کیخلاف سازش تھی : سرفراز نواز

ون ڈے سیریز میں کلین سویپ نہ کرنا مصباح کیخلاف سازش تھی : سرفراز نواز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ نہ کرنے کو مصباح الحق کیخلاف ایک سازش قرار دیا جس کے ذمہ دار پی سی بی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف سلیکٹر معین خان اور محمد حفیظ ہیں۔ جان بوجھ کر آخری ایک روزہ میچ میں چار تبدیلیاں کر دی گئیں اور 20 سال کے بعد کسی بھی ٹیم کا کسی دوسری ٹیم کے خلاف کلین سویپ کرنے کا موقع خود گنوا دیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرا¶نڈ اسلام آباد میں اسلام آباد ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر ”نوائے وقت“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی، معین خان اور محمد حفیظ، مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے ہیں اور اگر مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم تیسرا ایک روزہ میچ جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف کلین سویپ کر لیتی تو مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کی سازشوں کو سخت زد پہنچی اور انہیں ہٹانا اور مشکل ہو جاتا۔ نجم سیٹھی کی ہدایت پر چیف سلیکٹر اور ٹوور مینجمنٹ کمیٹی نے جان بوجھ کر کمزور ٹیم کھلاڑی۔ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی، جونیئر کھلاڑیوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہے۔ عمر امین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ اس کا بیٹنگ آرڈر 5 مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ محمد حفیظ نے صہیب مقصود کو رن آ¶ٹ کرانے کی بھی کوشش کی۔ عمر اکمل کا نمبر 4 بنتا ہے جہاں اس نے ہمیشہ سکور کیا مگر اس کے بٹنگ آرڈر کو بھی اسی طرح آگے پیچھے کرکے اسے خراب کیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف یہ سیریز جنوبی افریقہ سے مشکل ہو گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن