• news
  • image

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف کی مسلسل چوتھی کامیابی

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف کی مسلسل چوتھی کامیابی

ریگا(نوائے وقت رپورٹ/آئی اےن پی) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بدستور ناقابل شکست ہیں۔ دفاعی چیمپئن محمدآصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ لٹویا میں جاری ایونٹ میں عالمی چیمپئن پاکستان کے محمدآصف نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔ دفاعی چیمپئن ترکی کے اسماعیل ترکر کے ہاتھوں پہلا فریم تو ہارگئے لیکن اس کے بعد جم کر کھیلتے رہے۔ محمدآصف نے ایک کے مقابلے میں چار فریم کی جیت کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ محمدآصف کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد نے چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ محمد سجاد نے چوتھے فریم میں 114 کا بریک کھیلا۔ عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفتاب نے پولینڈ کے کھلاڑی کو شکست دیدی۔ شاہد آفتاب نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن