عاصم خان کی پی سی بی حکام کو ڈچ کرکٹ ٹیم پاکستان لانے کی پیشکش
عاصم خان کی پی سی بی حکام کو ڈچ کرکٹ ٹیم پاکستان لانے کی پیشکش
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی پاکستانی نثراد عاصم خان نے پی سی بی حکام کو ڈچ کرکٹ ٹیم پاکستان لانے کی پیشکش کر دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں جاری ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کےلئے ہالینڈ سے آ ئے ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی پاکستانی نثراد عاصم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کی شہریت کے باوجود دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اس لئے میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتا ہوں۔ ڈچ ٹیم کو پاکستان لانے کی پیشکش پاکستان کرکٹ بورڈ کو کر دی ہے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جب ملے گی تو اس قانون کے مطابق غور کیا جائے گا۔