• news

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

لوزانے (نوائے وقت رپورٹ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دس دسمبر کو ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے معاملے پر حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان کو معاملات نمٹانے کیلئے یکم دسمبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔ کمیٹی نے پاکستان کے معاملے پر انٹرنیشنل فیڈریشنز سے رپورٹ بھی حاصل کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن