بیٹنگ لائن کمزور‘ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت‘ مجموعی کارکردگی بہتر نہیں : مصباح الحق
بیٹنگ لائن کمزور‘ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت‘ مجموعی کارکردگی بہتر نہیں : مصباح الحق
لاہور/کراچی (سپورٹس رپورٹر)دورہ جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹےم کے کھلاڑی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس پہنچ گئے ۔جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بیٹنگ لائن کمزور ہے، ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے مگر ایک میچ ہارنے پر شدید تنقید درست نہیں، ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ مصباح الحق نے کہا کہ خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریزجیت گئے، ٹیم کوبیٹنگ کے مسائل کاسامناہے، نئے کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہترنہیں، بیٹنگ کوبہترکرنے کیلئے محنت کرنی ہوگی اور بیٹنگ کوچ کے تقررکیلئے بھی سوچناپڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ سب کے سامنے ہے،جب تبدیلیاں ہوں گی سب کونظرآئیں گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ دبئی سیریزہارنے کے بعدہم پربہت پریشرتھا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم20سال بعدہوم گراو¿نڈپرہاری ہے۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے لئے کھلاڑیوں نے محنت کی، سری لنکا سے سیریز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا ٹور انتہائی کامیاب رہا ہے ،اس کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں نے محنت کی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹی سمیت نئے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی بہت بہتر رہی۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی انفرادی کاردگی بہتر رہی ہے ،وہ اس فارمیٹ میں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا سیریز میں بھی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس موقع پر سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکاکے میچزہمیشہ کانٹے دارہوتے ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، دعاہے ٹیم اچھی پرفارمنس دے۔کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابوظہبی سیریز جیتنی چاہیے تھی، جنوبی افریقہ کواس کے گراو¿نڈ پرہرانا اچھی بات ہے، مشکل وقت میں ٹیم کی حوصلہ افزائی اورساتھ دیناچاہیے۔ احمدشہزاد اور مقصود نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ میں سیریز کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی، ورلڈکپ سے پہلے اچھا پر فارم کرناضروری ہے، ایسا نہیں ہو سکتا سینئرپرفارم نہ کرے اور جو نیر کی پر فارمنس سے ٹیم جیت جائے۔ انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنامثبت کرداراداکرناچاہیے، میڈیاکے لوگ اچھے لوگوں کاذکرکیوں نہیں کرتے، میڈیا میں ہیکل جیکل بیٹھے ہوئے ہیں۔ ا میڈیا پربیٹھے ہوئے ہیکل جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کیے، بلاول بھٹی، انورعلی اور صہیب مقصود نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔