خورشید شاہ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے نام وزیراعظم کو بھجوادیئے
خورشید شاہ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے نام وزیراعظم کو بھجوادیئے
اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے چیئرمین اور ممبران کے نام وزیراعظم کو بھجوادیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کے بعد چیئرپرسن اور کمیشن کے ممبران کو منتخب کریں گے۔قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے چیئرپرسن کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپی کے سمیت فاٹا، اسلام آباد اور اقلیتوں سے ایک ایک ممبر کا انتخاب کیا جائےگا۔
نام