• news

غربت کی جڑیں بہت گہری نہیں، بامعنی انداز میں نمٹنا ہو گا: احسن اقبال

لاہور)کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چئیر مین    احسن اقبال نے غربت کے خاتمے کے لئے مائیکرو فنانس سیکٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  ــ پاکستان میں غربت کی جڑیں بہت گہری نہیں ہیں صرف اس سے بامعنی انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی میدان میں نمو حاصل کی جا سکے۔ مائیکرو فنانس کا مطلب نقدی کی تقسیم نہیں ہے بلکہ غریب لوگوں کو باصلاحیت بنانا ہے تاکہ معاشرے کے غریب ترین افراد کو غربت کے  خاتمے کا کوئی دیرپا حل میسر آ سکے۔انہوں نے اس امر کا اظہار ساتویں مائیکرو فنانس کنٹری فورم کی  اختتامی تقریب سے کیا ہے۔/

ای پیپر-دی نیشن