سونا ایک ہزار روپے تولہ سستا
کراچی(آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا ستا ہوگیااور فی تولہ سونے کی قیمت 52ہزار روپے کی سطح سے کم ہوکر 51ہزار روپے کی سطح پر آگئی ۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اورفی اونس سونے کی قیمت 1238ڈالر ہوگئی۔