حکومت نے فاٹا میں کوئلے کے ذخائر جانچنے کیلئے تجزیہ کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے فاٹا میںکوئلے کے ذخائر جانچنے کیلئے تجزیہ کا فیصلہ کرلیا سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کو بتایا کہ تیرہ کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی لاگت کا یہ تجزیہ جلد شروع کیاجائے گا۔ اس تجزیئے کی بنیاد پر علاقے میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بنایاجائے گا۔تجزیئے میں ارضیاتی اور مخصوص مقامات پر برماکاری کی جائے گی تاکہ کوئلے کی صحیح گنجائش معلوم کی جاسکے ۔