• news

لاہور‘ ملتان، راولپنڈی کی سروس ٹربیونل عدالتیں ختم کر دی گئیں

سرگودھا (آن لائن) لاہور‘ ملتان اور راولپنڈی کی سروس ٹربیونل عدالتیں ختم کر دی گئیں جس کے باعث صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کے 9 ہزار سے زائد کیس التواء کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملازمین نے حکومت سے لاہور‘ ملتان اور راولپنڈی کی سروس ٹربیونل فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن