بھارت کا 350 کلومیٹر تک مار کرنیوالے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ زمین سے زمین تک مار کرنیوالا میزائل ساڑھے تین سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز بھارت کے علاقے بالاشور میں صبح 10 بجکر 5 منٹ پر پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔