• news

شہباز شریف، اسحٰق ڈار کا عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں روایتی رقص

اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ) دوست ہماری خوشی میں شریک ہوتے ہیں ہم دوستوں کے ساتھ جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کی اور تقریب میں ہونے والے روایتی عرب رقص میں حصہ لیا اور عرب رہنمائوں کے ساتھ رقص کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی رقص میں شریک ہوئے۔ تقریب دو دسمبر کو ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن