• news

قومی سلامتی: مستقبل قریب میں نئی عسکری قیادت کی سیاسی قیادت کو بریفنگ متوقع

اسلام آباد (ثناء نیوز) قومی سلامتی اور دفاعی حکمت عملی کے معاملہ پر مستقبل قریب میں عسکری وسیاسی قیادت کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے۔ ملکی استحکام کیلئے فاٹا میں امن کو موقع دینے کے متفقہ قومی فیصلے کے حوالے سے بھی ممکنہ اقدامات پر بریفنگ متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی یا پارلیمنٹ میں موجود اہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ وزیراعظم ہائوس میں بریفنگ کیلئے اجلاس منعقد کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی عسکری قیادت کی سلامتی دفاع اور قیام امن کے معاملات پر سیاسی قیادت کو بریفنگ کی تجویز پر مشاورت ہورہی ہے۔ تجویز پر حتمی فیصلے کی صورت میں بریفنگ کی نوعیت کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس ضمن میں اداروں سے بھی مشاورت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مستقبل قریب میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن