• news

سرگودھا: 6 اور 9 سالہ بچیوں کی شادیاں کرانے کی کوشش عدالت کی مداخلت پر ناکام

سرگودھا (خصوصی رپورٹ)  سرگودھا کی عدالت نے بروقت مداخلت کر کے 6 اور 9 سالہ 2 نابالغ بچیوں کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔  ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ دوسری کی بازیابی کے لئے 2 روز کی مہلت مانگ لی۔  قبل ازیں شاہ پور شہر کی رہائشی خاتون غلام سکینہ نے ایڈیشل سیشن جج سرگودھا نذیر احمد چودھری کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی اس کے بیٹے کے برادر نسبتی ذوالفقار نے میری 2 نابالغ پوتیوں 6 سالہ پروین اور 9 سالہ شاہین کی شادیاں کرانے کے لئے انہیں زبردستی قید  کر رکھا ہے بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن