• news

فیملی مقدمات میں اضافہ، گزشتہ ماہ خلع کے 817 کیس دائر کئے گئے

لاہور (شہزادہ خالد) مہنگائی، گھریلو لڑائی جھگڑوں کے باعث فیملی مقدمات بہت بڑھ گئے ہیں۔گذشتہ ماہ نومبر میں خلع کے لئے 817 خواتین نے مقدمات دائرکئے جن میں زیادہ تعداد پسند کی شادی کرنے والی خواتین کی تھی۔ فیملی کورٹ سے ایک ماہ میں 1132 خواتین کو خلع کی ڈگریاں جاری کی گئیں۔ چار روز قبل  پسند کی شادی کرنے والی تین سہیلیاں ایک ساتھ طلاق لینے کے لئے عدالت آئیں۔ گارڈین کورٹ میں نومبر کے پہلے ہفتے میں 86 کیس دائر ہوئے۔ 2 ماہ کے دوران 6 ہزار 8 سو 20 دیوانی مقدمات دائر ہوئے جن میں جائیداد، طلاق، خلع، جہیز کی واپسی، نان و نفقہ دلائے جانے و دیگر گھریلو جھگڑوں کے متعلق مقدمات شامل ہیں۔ مقدمات کی زیادتی کی بڑی وجہ خواتین میں موبائل فون کا غیر ضروری استعمال اور بیہودہ ٹی وی چینل بھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن