• news

امریکہ کیلئے نامزد سفیر جلیل عباس کی واشنگٹن روانگی میں ایک ماہ کی تاخیر

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) امریکہ کیلئے نامزد سفیر جلیل عباس جیلانی کی واشنگٹن روانگی اور منصب سنبھالنے میں ایک ماہ کی تاخیر ہو گئی ہے۔ ایک مستند ذریعہ کے مطابق وجہ تاخیر یہ ہے کہ نئے خارجہ سیکرٹری عبدالباسط جو جرمنی میں پاکستان کے سفیر تھے، باقی ماندہ مصروفیات کے سبب وطن واپس نہیں پہنچ پا رہے۔ اس حوالہ سے جب ترجمان دفتر خارجہ سے پوچھا گیا کہ نئے خارجہ سیکرٹری کب عہدہ سنبھالیں گے تو انہوں نے تصدیق کی کہ ’’موجودہ سیکرٹری خارجہ رواں ماہ کے آخر تک یہیں موجود رہیں گے‘‘۔ عبدالباسط نے 30نومبر کو نئے خارجہ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنا تھا اور جلیل عباس جیلانی کی 9دسمبر کو واشنگٹن میں آمد متوقع تھی اب امریکہ میں ایک ماہ مزید ناظم الامور ہی سفارتی امور کی نگرانی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن