• news

ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے عبدالرحمان شجاعت جمعیت سے وابستہ رہے بعد میں فارغ ہو گئے تھے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (نیٹ نیوز) میران شاہ میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے کراچی کے رہائشی عبدالرحمان شجاعت سے متعلق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عبدالرحمان اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن رہے ہیں۔ بعد میں وہ جمعیت سے فارغ ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کا جماعت اسلامی یا جمعیت سے کوئی تعلق نہیں تھا یہ ان کا انفرادی فیصلہ تھا جس میں وہ جاں بحق ہوئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کرتی ہے۔ ہم نے اپنے طریقہ کار کو واضح اور دوٹوک رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں کوئی فرد اختلاف رائے کرتا ہے تو ہر کسی کو اختلاف کا حق ہے وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان تنظیمی دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں اگر کوئی مزاحمت ہے تو یہ پورے نظام میں موجود ہیں۔ جمعیت ہی نہیں اکثر نوجوان سمجھتے ہیں کہ جدوجہد کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن