• news

خیبر پی کے میں سپیشل فورس مراعات سے محروم، لوگ چائنا پولیس، 5 پیسے والی پولیس کہتے ہیں: بی بی سی

سوات (بی بی سی) پانچ سال پہلے سوات میں سپیشل پولیس فورس میں سپاہی کی حیثیت سے بھرتی ہونے والے شیر باچا کا کہنا ہے سپیشل فورس کے تمام اہلکاروں کو ماہانہ صرف 10 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔ اسکے علاوہ انہیں اور کوئی مراعات حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا سپیشل فورس کا کوئی اہلکار ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوجائے تو انکے بیوی بچوں کو ایک پائی بھی نہیں ملتی۔ خیبر پی کے میں دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے سپیشل پولیس فورس کے ہزاروں اہلکاروں کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا۔ سوات پولیس کے سربراہ کے مطابق سوات میں کمیونٹی پولیس نے اس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور کئی مواقعوں پر بہادری بھی دکھائی لہٰذا اب مستقل بنیادوں پر تعیناتی انکا حق بنتا ہے۔ ان اہلکاروں کو ’چائنا پولیس، کسٹم چور پولیس اور پانچ پیسہ پولیس‘ کے ناموں سے بھی یادکیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن