خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم، اہلکاروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی
لاہور (نامہ نگار) پنجاب بھرکی جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے علاوہ جیل اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ جیلوں میں بند خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت اور مانیٹر کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران افسران اور عملے کیلئے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔ دوسری جانب جیلوں میں قیدیوں سے برآمد ہونے والے موبائل فونز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔