• news

چھانگا مانگا : مدرسے کے استاد کی 12 سالہ طالب علم سے زیادتی

لاہور (نمائندگان) چھانگا مانگا کے گاؤں کوٹ نانک سنگھ میں دینی مدرسہ کے مدرس نے اپنے ہی ایک طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مدرس قاری حسنات احمد کئی روز سے طالب علم وسیم کو بد فعلی پر مجبور کر رہا تھا۔ 2یوم قبل 12سالہ وسیم مدرسہ میں رات کے وقت سویا ہوا تھا کہ قاری حسنات اسے اٹھا کر اپنے حجرہ میں لے گیا جہاں قاری نے زبردستی وسیم کے ساتھ بد فعلی کا ارتکاب کیا۔بچے نے اپنے گاؤں بدھوکی جاکر اپنے والدین کو آگاہ کیا۔پولیس نے وسیم کے والد سلیم کی درخواست پر قاری حسنات کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ وسیم کے ساتھ بدفعلی کے واقعہ کا علم جب اسکے عزیزواقارب کو ہوا تو درجنوں افراد نے مدرسہ میں گھس کر قاری حسنات کو زدوکوب کیا اور زبردستی کرتے ہوئے قاری حسنات کی داڑھی مونڈھ دی اور اسے حجرہ میں بندکر کے فرار ہوگئے۔ چھانگا مانگا پولیس نے اطلاع پا کر قاری حسنات کو برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد میں جواں سالہ لڑکی سمیت تین خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ساندل بار چک 71ج۔ب (ر) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اسی دوران ملزم محمد عامر زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگیا۔ چک 391گ۔ب کے قطب علی کی بیوی کو ملزم عبدالخالق وغیرہ نے زبردستی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ماموں کانجن چک 502گ۔ب کی (س) رفع حاجت کے لئے کھیت میں گئی کہ ملزمان رمضان وغیرہ نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نشاط آباد کے رہائشی کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔  تاندلیانوالہ چک 512 گ ب میں دو افراد نے زبردستی ایک شادی شدہ (س) خاتون کی عزت لوٹ لی۔ 391 گ ب میں بھی چھ افراد عبدالخالق وغیرہ نے ایک شادی شدہ عورت سے اس کے گھر میں زیادتی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔  پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر-دی نیشن