• news

گوجرانوالہ: داماد نے نکھٹو کہنے پر ساس قتل کر کے نعش ریت میں دبا دی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نکھٹو کہنے پر داماد نے ساس کو قتل کر کے نعش گھر میں دبا دی۔ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ رتہ باجوہ میں شکیل کی اہلیہ گھریلو ناچاقی کے باعث میکے جا بیٹھی اور شکیل کے بار بار اصرار کرنے پر بھی وہ اس کے ساتھ چلنے کو تیار نہ ہوئی اس کی ساس شہناز بی بی بھی اسے نکھٹو ہونے کے طعنے دیتی رہی اور بیٹی کو طلاق دلوانے کیلئے بھی بضد تھی کئی روز سے شکیل نے ڈنڈے مار مار کر شہناز کو مار ڈالا اور جرم چھپانے کیلئے نعش بوری میں بند کر کے گھر کے صحن میں ریت کے ڈھیر میں چھپا دی جس پر مقتولہ کے اہل خانہ نے گمشدگی بارے پولیس کو مطلع کر دیا اور اس کی تلاش شروع کر دی جبکہ شکیل بھی تلاش میں پیش پیش رہا مگر شہناز بی بی کا کہیں سراغ نہ مل سکا بلکہ ایک خون آلود کپڑے نے بھانڈہ پھوڑ دیا جبکہ پولیس نے ریت سے بوری بند نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن