وزیراعلیٰ ہائوس میں سکیورٹی پر مامور کانسٹیبل کا بارہ سالہ بیٹا اغوا
لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے وزیراعلی ہائوس میں سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے 12سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا۔ کوٹ لکھپت کے رہائشی کانسٹیبل اسلم کا بیٹا زوہیب چھٹی کلاس کا طالبعلم اور مقامی پرائیویٹ سکول میں زیرتعلیم ہے۔ گزشتہ روز زوہیب حسب معمول سکول گیا مگر وہ واپس نہ آیا، کافی تلاش کے بعد زوہیب کے باپ اسلم نے کوٹ لکھپت پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زوہیب کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی تلاش جا ری ہے، ابھی تک کسی نے بچے کی واپسی کیلئے تاوان طلب نہیں کیا۔