کراچی میں قتل و غارت وہی کر رہے ہیں جنہیںآپریشن سے پریشانی ہے: پولیس چیف
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ قتل و غارت کا نیا سلسلہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے اور قتل و غارت وہی لوگ کر رہے ہیں جنہیں آپریشن سے پریشانی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس کا مورال بلند ہے اور وہ کام کرتی رہے گی۔