4 ممالک کے سفیروں نے صدر ممنون کو اسناد پیش کیں
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سویڈن، تھائی لینڈ، بوسنیا اور بلیکتو فاسو کے سفیروں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر کو اپنی اسناد تقرر پیش کیں۔ بعد میںچاروں سفیروں نے صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔