خیبر پی کے میں جرمن حکومت کے تعاون سے معذوروں کی بحالی کے منصوبے میں توسیع
پشاور (اے پی اے) خیبر پی کے اور ملحقہ قبائلی علاقے میں جہاں بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں ہزاروں لوگ مارے گئے وہاں ہزاروں زخمی اپنے بعض اعضاء سے محروم ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مقصد کیلئے جرمن حکومت کے مالی تعاون سے پشاور میں پلاسٹک سرجری کے شعبے کے منصوبے کو وسعت دی جارہی ہے ان مراکز میں پاکستان سمیت افغانستان کے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ عملے کو تربیت بھی دی جارہی ہے۔ نئے وارڈز کے قیام پر سات کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔