سیاسی جماعتوں، حکومت کے اتفاق رائے کے باوجود لاپتہ افراد کے بارے قانون سازی تعطل کا شکار
اسلام آباد (ثناء نیوز) تمام سیاسی جماعتوں بشمول حکومت کے اتفاق رائے کے باوجود پارلیمنٹ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی تعطل کا شکار ہے۔ پس پردہ دباؤ، پارلیمینٹ میں لاپتہ افراد کے معاملے پر خفیہ اداروں کے ضابطہ پر نظرثانی سے متعلق بل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ مجوزہ قانون کے ذریعے لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام اداروں بشمول خفیہ اداروں کو پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ بنایا گیا ہے۔